چوری میں ملوث ملزم کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ

چوری میں ملوث ملزم کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پرتھانہ ہیئرپولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ سردار یوسف کے روبرو ہئیر پولیس نے ملزم صدیق مسیح کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ۔دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،اس کے قبضے سے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کئے جا چکے ہیں،ملزم اپنے ساتھی نوید مسیح اور جوزف مسیح کے ساتھ مل کر واردات کرتا ہے،وہ چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پہلے بھی ملوث رہ چکا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 2روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی