لڑکیوں کے اغوا میں ملوث 2ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

لڑکیوں کے اغوا میں ملوث 2ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکیوں کواغوا ء کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن راناکے روبرو باٹا پور پولیس نے ملزمان بابر علی اور ممتازعلی کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ ردج کیا تھا،ملزمان پر 4 خواتین کو اغوا ء کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان سے 3خواتین کو بازیاب کروایا جاچکاہے جبکہ ایک خاتون کو بازیاب کروانا ابھی باقی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

مزید : علاقائی