لاہور ٹرک ، دھماکہ میں جاں بحق شخص کی لاش ورثا کے سپرد ، 15زخمی ہسپتالوں سے فارغ ، ٹرک ڈرائیور کو ٹریس کر لیا گیا

لاہور ٹرک ، دھماکہ میں جاں بحق شخص کی لاش ورثا کے سپرد ، 15زخمی ہسپتالوں سے ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے، خبر نگا ر )آؤٹ فال روڈ پر پا ر کنگ اسٹینڈ میں ہو نے والے ٹرک دھماکے کی زد میں آکر جا ں بحق ہو نے والے شخص کی لا ش پولیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جسے آبا ئی علاقہ میں سپرد خا ک کرنے کے لئے منتقل کردیا گیا ، جبکہ 15کے قریب زخمیوں کو ہسپتا لو ں سے ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد فا رغ کردیا گیا ہے تاہم 4سالہ بچی سمیت زخمی ہو نے والے 20افرا د کوشہر کے دو ہسپتا لوں میں طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی تفتیش کے دوران معلوم ہواہے کہ سی ٹی ڈی نے تین د ہشت گردو ں کو حر است میں لے لیا ہے جبکہ ٹر ک ڈرائیور کا تعلق ما نسہر ہ سے ہے جسے ٹر یس کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کی جیوفنسنگ مکمل کرلی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آؤٹ فا ل رو ڈ سگیا ں پل کے قریب واقع ر حمت بھٹی پا ر کنگ میں ایک روز قبل را ت کو قیامت صغریٰ برپا ہو گئی،جب فرو ٹ سے لدے ٹر ک میں با رودی مواد پھٹنے سے قریبی عمارتوں کے درودیوار لرز اُٹھے، شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی جگہ پر 7 فٹ کا گڑھا پڑ گیا اور علاقے کی بجلی بند ہو گئی۔ دھماکے کی جگہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شنا خت ا ما نت علی کے نا م سے ہو ئی ہے۔ پو لیس کے مطا بق اما نت کا تعلق کامونکی سے ہے۔پو لیس نے گزشتہ روزا ما نت کی لا ش ضروری کا رروا ئی کے بعدورثا کے حوالے کردی ہے ۔ میو اور میا ں منشی ہسپتا ل میں 20زخمیو ں کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے جبکہ 15کے قریب زخمیو ں کو ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد ہسپتا لو ں سے فا رغ کردیا گیا ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حساس اداروں نے تین دہشتگردوں کو رات گئے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرا ئیور کا تعلق مانسہرہ سے ہے جس نے آؤٹ فال روڈ پرپا ر کنگ اسٹینڈ میں وقوعہ سے ا یک روز قبل صبح ٹرک کھڑا کیا تھا۔ گرفتار دہشتگردوں سے تحقیقات جاری ہے اور کئی شواہد بھی ملے ہیں۔دوسری جا نب قانو ن نا فذ کر نے والے ادارو ں نے علاقہ کی جیوفنسنگ مکمل کر لی ہے جس میں علاقہ کا تین دن کا موبا ئل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے موبائل فون نمبر کو ٹریس کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی