سگیاں پل کے قریب ٹر ک د ھما کہ میں پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی

سگیاں پل کے قریب ٹر ک د ھما کہ میں پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) آؤٹ فال روڈ پر سگیاں پل کے قریب پا ر کنگ اسٹینڈ میں فرو ٹ کے ٹر ک میں ہو نے والے د ھما کہ میں پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی، پولیس نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کی اطلاع کے باوجود کارروائی نہ کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ تیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں سیکیورٹی اداروں کو فرائض میں غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔پولیس نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کی اطلاع کے باوجود کارروائی نہیں کی، ایک شہری نے پولیس کو شام 4 بجے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کا بتایا۔ٹرک سے برآمد ہونے والا بارودی مواد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک میں پہاڑ توڑنے والا 100 کلو کے قریب بارودی مواد تھا۔

مزید : علاقائی