صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کا لاکھوں کی نقدی ، زیورات ر اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کا لاکھوں کی نقدی ، زیورات ر اور ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سبز ہ زار کے علاقے میں جمیل کی فیملی کو یر غما ل بناکرڈاکو4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہر بنس پو رہ کے علا قے میں قا سم کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ18ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نشتر کا لو نی کے علا قہ میں واجد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو1لا کھ88 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔باغبانپورہ کے علاقہ دھوبی گھاٹ چوک میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے شہری یوسف مسیح اور اس کی فیملی سے لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لئے ۔ اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شہبا ز کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو2لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شا ہد رہ کے علا قہ میں فیصل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو1لا کھ 40ہز ارروپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،با ٹا پو ر کے علا قہ میںیو سف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں گا رڈن ٹا ؤ ن میں محمو د،ہنجر وال میں سلیم کی گاڑیاں اورمصطفی آ با د میں جا وید،اقبا ل ٹا ؤ ن میں اختر ،مسلم ٹا ؤ ن میں ابر ار ،اچھر ہ میں مبین اورنصیر آ با د میں نا مد ارکی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں-

مزید : علاقائی