شاہدرہ ٹاؤن ، نامعلوم افراد نے دسویں جماعت کا طالب علم اغوا کر لیا

شاہدرہ ٹاؤن ، نامعلوم افراد نے دسویں جماعت کا طالب علم اغوا کر لیا

لاہور (خبرنگار ) شاہدرہ ٹا ؤ ن کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے دسویں جماعت کے طالب علم زین کو اغوا کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون نسرین بی بی کے مطابق اس کا خاوند پولیس ملازم تھا اور وہ فوت ہو چکا ہے ۔ماں بیٹا دونوں دوائی لینے جا رہے تھے کہ راستہ میں اچانک ایک گاڑی کا ڈالا رکا اس میں سے کچھ افراد باہر نکلے اور اسے دھکا دے کر میرے بیٹے دسویں جماعت کے طالب علم زین کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے۔ خاتون نے یہ بھی بتایا ہے کہ دو دن سے زائد ہو گئے ہیں، اس کا بیٹا گھر نہیں آیا۔ خاتون نے بتایا کہ تھانہ شاہدرہ سے رجوع کیا تو پولیس ملازمین بھی نہیں سنتے اور کہتے ہیں کہ جاؤ مائی کہیں اور جا کر اپنے بیٹے کی تلاش کرویہاں تمہارا بیٹا نہیں ہے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہوں لیکن تھانے والے میری فریاد نہیں سنتے۔ خاتون نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے مغوی بیٹے ذین کو بازیاب کروائیں اورمیری داد رسی کریں ۔

مزید : علاقائی