مانگا منڈی پولیس اشتہاریوں کو پکڑنے میں ناکام

مانگا منڈی پولیس اشتہاریوں کو پکڑنے میں ناکام

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی پولیس اشتہاریوں کوپکڑنے میں ناکام، بتایا گیا ہے 20روز قبل چاہ کلانوالہ کھوہ پر 2بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والا اشتہاری ملزم شمشیر عرف شمی ولد محمد اکرم جھیل جوکہ مانگا ہٹھاڑ جھبیلاں والی جھگیاں کے قریب وہ اپنے نامعلوم اشتہاروں کے ہمراہ موجود تھا کہ پولیس نے چھاپہ مارا تو فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا ۔اشتہاری ملزم شمی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

مزید : علاقائی