میٹرک کے طالب علم اور چاربچوں کے باپ کی خودکشی

میٹرک کے طالب علم اور چاربچوں کے باپ کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ایک طالب علم عدیل نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر کنپٹی پر پسٹل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی بابر شفیق نے اپنے بیٹے عدیل کو میٹرک میں فیل ہونے پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے کمرہ میں جا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ کاہنہ کے نواحی علاقہ گجومتہ میں چار بچوں کے باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قصور کے رہائشی شعبان کا اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے پر جھگڑا رہتا تھا جس پر شعبان نے دلبر داشتہ وہ کر کمرے میں جا کر گلے میں چادر کا پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید :

علاقائی -