یو ایم ٹی میںیو م آزادی کے سلسلے میں محفل مشاعرہ

یو ایم ٹی میںیو م آزادی کے سلسلے میں محفل مشاعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں تقریبا ت یو م آزادی کے سلسلے میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجدنے کی ۔مشاعرے میں ملک کے دیگر نامور شعرء اکرام سعود عثمانی ،ڈاکٹر ضیا الحسن، شمشیر حیدر، بسر کاظمی، حمیدہ شاہین، سجاد بلوچ، صائمہ کامران، عمبرین صلاح الدین ، عباس تابش،ڈاکٹر کامران اور شاہین فردوس نے یوم آزادی کے سلسلے میں اپنا پرانا اور نیا کلام پیش کیاجس کو شرکاء نے خوب سراہا۔محفل مشاعرہ کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ پاکستان لازوال جدو جہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں شاعروں اور ادیبوں نے اہم کردار ادا کیا۔
جن میں شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال اور اصغر سودائی کے نام قابل ذکر ہیں ۔ مشا عرے میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی اور یوم ایم ٹی سے بڑی تعداد میں فیکلٹی،سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر یو ایم ٹی کے طلبہ نے ملکی ثقافت و کلچر اجاگر کرنے کیلئیے ٹیبلو پیش کیا۔ محفل مشاعرہ کے اختتام میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے تمام شعراء و دیگر مہمانوں میں سو وینےئر تقسیم کئیے۔