پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے بیوہ کوپنشن دلوادی

پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے بیوہ کوپنشن دلوادی

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین نے اپنا موئثرکردار اداکرکے حفیظ نامی بیوہ کو اس کے مرحوم شوہرکی پنشن اکاؤنٹینٹ جنرل آفس سے دلوادی۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ لاہورکی حفیظ بی بی کے مرحوم شوہر محمد حنیف جو کہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں بطور خانساماں کام کرتا تھا، کی ایک سال سے پنشن حاصل کرنے سے محروم تھی اسکی وجہ سے کافی دشواری کا سامنا تھا۔اسکے شوہر کی وفات 2016 ؁ میں واقع ہوئی اس کے اس کے سسرال نے اسے اسکی کم سن بچی کے ساتھ گھر سے بھی بے دخل کر دیا تھا۔

اس پر حفیظ بی بی نے پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی 24 گھنٹے فعال مفت سروس پر اپنی شکایت درج کروائی۔پی سی ایس ڈبلیو نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کیااور مسلسل پیروی کی بدولت معاملہ حل کروا دیا جس کے نیتجے میں شکایت کنندہ کو پنشن مل گئی۔اس پر حفیظ بی بی نے کمیشن کی کوششوں کو نہ صرف سراہا بلکہ شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4