تصادم کی سیاست سے ملک میں عدم استحکام پیداہوگا،کامران میاں

تصادم کی سیاست سے ملک میں عدم استحکام پیداہوگا،کامران میاں

لاہور(پ ر)مووآن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمدکامران میاں نے کہا ہے کہ تصادم کی سیاست سے ملک میں عدم استحکام پیداہوگا۔موٹروے کے معمار کی اسلام آبادسے براستہ جی ٹی روڈلاہورواپسی ناقابل فہم ہے۔ہمارے کچھ سیاستدان اگرخوداقتدار سے محروم ہوجائیں تو وہ جمہوریت کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں۔عدالت عظمیٰ کافیصلہ آنے کے بعدمیاں نوازشریف کوجوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے۔

جذباتی سیاست سے عدلیہ اورعوامی عدالت کے فیصلے تبدیل نہیں ہواکرتے۔ سیاسی قیادت کے لہجے کی ترشی اورتلخی سے عوام سیاستدانوں اورجمہوریت سے متنفر ہوں گے۔

کوئی پاکستان کے آئینی اداروں کوبلیک میل جبکہ پاکستانیوں کوگمراہ نہیں کرسکتا ۔ وہ مووآن پاکستان علماء ونگ کے زیراہتمام ایک پروقارسیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4