گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ کے شاندار نتائج پر اظہار مسرت

گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ کے شاندار نتائج پر اظہار مسرت

لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما ممبر و سکول کونسل محمد سرفراز خان نے گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ کے سینئر ہیڈماسٹر ممتاز ماہر تعلیم مدثر حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر سکول کا سینئر سٹاف بھی موجود تھا ، مدثر حسین نے میٹرک نتائج 2017 کے بارے میں محمد سرفراز خان کو بتایا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سکول کے نتائج شاندار رہے۔ سکول کے دو طالب علموں سید محسن رضا، سعد محمود نے بالترتیب 1075-1065 نمبر لیکر سکول کا 42 سالا ریکارڈ بریک کیا، جبکہ تیسری پوزیشن حمزہ اشفاق 1054 نمبر لیکر کامیاب ہوئے۔

، انہوں نے بتایا کہ ہمارے 7 طلباء نے 1000 سے زائد، 36 A+ اور 46 نے A گریڈ حاصل کیا، نتائج 85%رہے۔ محمد سرفراز خان نے علاقہ بھر میں مثالی اور شاندار نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل مدثر حسین، سینئر سٹاف رانا اللہ بخش، چوہدری محمد پرویز ، محمد ندیم انور کی شب و روز محنت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارے اعلی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4