این اے 120، مسلم لیگ (ن ) کا کلثوم نواز یا مریم کوالیکشن لڑانے کا فیصلہ

این اے 120، مسلم لیگ (ن ) کا کلثوم نواز یا مریم کوالیکشن لڑانے کا فیصلہ
 این اے 120، مسلم لیگ (ن ) کا کلثوم نواز یا مریم کوالیکشن لڑانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 120 لاہور تھری سے بیگم کلثوم نوازیا پھر مریم نواز کو امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس سے قبل مسلم لیگ ن نے اس نشست پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نوازشریف نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف کو پنجاب میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے مذکورہ حلقے سے بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔
این اے

مزید :

صفحہ اول -