کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان سے بھارتی موقف کو تقویت ملی : آصف زرداری

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان سے بھارتی موقف کو تقویت ...
 کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان سے بھارتی موقف کو تقویت ملی : آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (اے این این ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، آزادکشمیر کے وزیر اعظم کے الحاق پاکستان کے بارئے میں حالیہ موقف سے بھارتی حکومت کے موقف کو تقویت اور پاکستان کے موقف کو شدید دھچکا پہنچا ہے،پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور ہم نے آج تک مسئلہ کشمیر کو اپنی تر جیح اول میں رکھا اور آئندہ بھی کشمیر پیپلزپارٹی کا تر جیح اول رہے گی ،ہمارا موقف ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پیپلزپارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری محمد یٰسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور ہم نے آج تک مسئلہ کشمیر کو اپنی تر جیح اول میں رکھا اور آئندہ بھی کشمیر پیپلزپارٹی کا ترجیح اول رہے گی ،ہمارا موقف ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے کیمیائی ئی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے ۔اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور مہلک ہتھیاروں کا استعمال بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرئے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنی آزادی کی تحریک کو بے سروسامانی و بلٹ کے بغیر کامیابی تک پہنچایا اور جس طرح انھوں نے اپنے خون کے ذریعے آزادی کی شمع کو روشن کیا اس سے یہ بات روز و روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ کشمیری آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گئے لہٰذاپیپلزپارٹی کشمیریوں کی سیاسی سفارتی و اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گی ۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے وزیر اعظم کا الحاق پاکستان کے بارئے میں دیئے گئے بیان سے پاکستان و آزادکشمیر کے عوام کو سخت دھچکا پہنچا ہے ۔مسئلہ کشمیر کو کسی ایک فرد کیساتھ جوڑنا کسی طور پر درست نہیں ، پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیری عوام کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں مسلہ کشمیر پر پوری قوم ایک ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی بھی جسم اپنی شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ۔ پیپلزپارٹی کشمیریوں کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج و ہزاروں پیراملٹری فورسسز دنیاکہ خطرناک ترین ہتھیاروں کے باوجود ناکامی کا سامنا کر رہی ہے اور وہ اب اس ناکامی کو چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کر کے نہتے کشمیر یوں کو شہید کر رہا ہے جو کہ قابل مذمت فعل ہے ۔
آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -