موجودہ حالات خانہ جنگی کی جانب جارہے ہیں، عامر چشتی
لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ قوم کو وزیر عظم کی نااہلی کو ایشو نہیں بنانا چاہیے۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ اصل مقصد ہمارا یہ ہونا چاہیے کہ ہم ملکی ترقی کیلئے کیا کچھ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعمیری سیاست تعمیری سوچ تعمیری کردار کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مشترکہ طور پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ اور الزامات کی سیاست اور کردار کشی کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ ملکی مفادات کیلئے تمام قوم تمام سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کا ایک Moto ہونا چاہیے۔
۔ اسی میں ہم سب کی بہتری ہے۔