لیڈز گروپ آفکالجز کے زیراہتمام سنٹر لائز ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ

لیڈز گروپ آفکالجز کے زیراہتمام سنٹر لائز ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ

لاہور(پ ر)لیڈز گروپ آف کالجز کے زیراہتمام کارپوریٹ آفس کلمہ چوک میں سنٹر لائز ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقا د کیا گیا۔جس میں پنجاب بھر سے لیڈز کالجز کے تما م کیمپسز سے پرنسپلز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ورکشاپ میں شریک2 2سے زائد لیڈز کیمپسز کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبڑھانے کیلئے 3 سیشن ہوئے۔ پہلے سیشن میں رجسٹریشن اور سبجیکٹ وائز ٹیچرز ٹریننگ ہوئی جس میں پڑھانے کے طریقے ، امتحانی نظام اور پرچہ جات کی مارکنگ سسٹم پر سائنس مضامین میتھ، بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، کمپیوٹر سائنس اورلازمی مضامین اُردو اور انگلش کے ماہرین نے ٹریننگ دی تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کو مزید بہتر کیا جاسکے۔دوسرے سیشن میں مو ٹیویشنل سیمینار ہواجس میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعہ طلبہ کی شخصیت اور صلاحیتوں کے نکھارنے میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

تیسرے اور اختتامی سیشن میں تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر لیڈز گروپ منظور لحسن نیازی نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئیپروجیکٹ ڈائریکٹر لیڈز گروپ منظور لحسن نیازی نے کہا کہ لیڈز گروپ آف کالجز 18 برسوں سے پاکستان کے مختلف شہروں میں علم و ہنر کی شمعیں روشن کر رہا ہے۔

جہاں طلبہ و طالبات کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے لیڈز کے اداروں میں اعلٰی تعلیم یافتہ اور تجربہ کاراساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کے کردار اور اخلاق سازی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیڈز گروپ کمرشل بنیادوں سے ہٹ کر انسانی جذبوں اور وسائل کی کمی کا شکار نوجوانوں کو ہر ممکن تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔لیڈز گروپ کے تعلیمی ادارے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔بچوں کوکوالٹی ایجوکیشن اور تعلیمی سہولیات بہم پہنچانے میں لیڈزگروپ کا کوئی مقابل نہیں ہے۔ لیڈز گروپ جس میں لیڈز سکول سسٹم اور لیڈز گروپ آف کالجز کے پروجیکٹ شامل ہیں جوملک بھر میں فروغ تعلیم میں مصروف ہیں۔ملک میں 100 سے زائد لیڈز سکولز 25 سے زائد لیڈز کالجز کا م کررہے ہیں۔لیڈز گروپ آف کالجز میں سائنس ،کمپیوٹر سائنس ، انجینئرنگ اور کامرس کی تعلیم بہترین انفرسٹکچر، اعلٰی تعلم یافتہ اور تجر نہ کار اساتذہ ،بہترین تعلیمی نظام اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعہ دی جا رہی ہے ۔ اس وقت میں لیڈز سکولز میں 15000ہزار سے زائد بچے اور لیڈزکالجز میں 10000 سے زائد طلبہ و طالبات زیرِتعلیم ہیں جوکہ والدین کا لیڈز کے اداروں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے ۔لیڈز گروپ آف کالجز میں ذہن اور محنتی طلبہ کو سکالر شپس بھی دی جاتی ہیں۔لیڈزگروپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بچوں کو سکول ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی ایجوکیشن تک کی تعلیم ایک ہی چتھری کے نیچے مہیا کر رہا ہے۔الحمداللہ ہمارے طلبہ زندگی کے ہر میدان کامیابی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو سرٹفکیٹس بھی دیئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4