میڈیا نے قوم کو شعور دیا اورسوچنے کی طاقت اورپرکھنے کی نظر دی ،سہیل وڑائچ

میڈیا نے قوم کو شعور دیا اورسوچنے کی طاقت اورپرکھنے کی نظر دی ،سہیل وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)معروف تجزیہ نگار و صحافی سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ سے متعلق کہاجاتا ہے کہ عوامی خواہشات سے متضاد ہے جبکہ آج کے میڈیا نے قوم کو شعور دیا سوچنے کی طاقت اورپرکھنے کی نظر دی ہے اس سے پہلے کے دورمیں لوگ ملکی صورتحال ’بی بی سی‘ پر دیکھتے تھے یا انٹرنیشل ریڈیو پر سنتے تھے ،آج ہمارا میڈیااتنی ترقی کر گیا ہے کہ دوسرے ممالک کے لوگ پاکستان کے میڈیا سے صورتحال جانتے ہیں،وہ گذشتہ روز ہمدرد مرکزمیں ’’قومی مسائل اور میڈیا کاکردار‘‘کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میڈیا لیڈر نہیں ہے ،لیڈرسیاست دان،مفکر اور قومی راہنما ہوتے ہیں،اینکر پرسن کا کام مسائل کو کھول کر پیش کرنا ہے نہ کہ مسائل کو حل کرنا۔میڈیا اس وقت صرف اور صرف Burning ایشوز پر کام کر رہا ہے ، جب پاکستان کا سیاسی ڈرامہ ختم ہو گا اورابتدائی تنازعات سے باہر نکلے گا تو پھر ذرائع ابلاغ کی ترجیحات مختلف ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے مقاصد پاکستان ۔اسلام اور جمہوریت کو مدِ نظر رکھ کر ملک بنایا تھا ،پارلیمنٹ کا فلسفہ بھی ہمیں علامہ اقبال نے دیا۔یوں قائداعظم ،علامہ اقبال اور پارلیمنٹ پاکستان کی اساس ہیں ،اسی بنیاد پر الیکشن ہوتے ہیں ،پارلیمانی جمہوریت پاکستان کے حق میں ہے اسے رہنا چاہیے ،میڈیا پر کسی بھی اختلافی بات کو اُٹھانایامسئلے کواُجاگر کرنے کا مقصدمتعلقہ افراد سے جواب لینا ہے ،جہاں تک تعلق ہے بار بار بریکنگ نیوز چلانے کا تو اسکا مقصد نیوزمیں وزن پیدا کرنا ہوتا ہے نہ کہ سنسی خیزی پھیلانا۔