مسلم لیگ(ن) تصادم نہیں چاہتی

مسلم لیگ(ن) تصادم نہیں چاہتی
 مسلم لیگ(ن) تصادم نہیں چاہتی

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری بین الاقوامی منگتے ہیں ‘ پہلی دفعہ قادری نہیں آیا کسی کے کہنے پر آتے ہیں کسی کے کہنے پر جاتے ہیں ‘ مسلم لیگ(ن) کسی سے بھی تصادم نہیں چاہتی ‘ نواز شریف کے مارچ سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ‘ سازشیوں کا نام لینا ضروری نہیں پوری قوم جانتی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے بقول وہ پارٹی خواتین کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ تحریک انصاف میں کسی عورت کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری پارٹی ہے کسی سے تصادم نہیں چاہتی۔ جمہوریت کو پھلتا پھولنا دیکھنا چاہتے ہیں۔ کبھی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا۔ سازشیوں کا نام لینا ضروری نہیں پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حامد میر پر حملہ ہوا تھا کسی نے نام نہیں لیا۔ طاہر القادری بین الاقوامی منگتے ہیں ‘ پہلی دفعہ قادری نہیں آیا کسی کے کہنے پر آتے ہیں کسی کے کہنے پر جاتے ہیں

مزید : صفحہ اول