عمران خان بیانات بدل رہے ہیں

عمران خان بیانات بدل رہے ہیں
 عمران خان بیانات بدل رہے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں اس لیے کبھی کچھ اور کبھی کچھ بولتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں، کبھی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں توکبھی گھبرا کرکچھ اوربولتے ہیں، عمران نیازی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے کیونکہ میں بھی پیش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے مجھ پرتیزاب پھینکنے اور قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھمکیوں کی وجہ سے ان کا خاندان اسلام آباد منتقل ہوچکا ہے۔میں ڈرنے والی نہیں اور پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

عائشہ گلالئی

مزید : صفحہ اول