تحریک انصافکے رہنما صفدر بٹ کی عمران خان کے ساتھ ملاقات

تحریک انصافکے رہنما صفدر بٹ کی عمران خان کے ساتھ ملاقات

لاہور(بزنس رپورٹر)صوبائی دارلحکومت لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں صفدر علی بٹ ، یاسرعباس بٹ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ حلقہ این اے 120میں تحریک انصاف کی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف کی الیکشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد مسلم لیگ ن کو شکست دیں گی ۔ تحریک انصاف لاہور کے عہدیدارن و کارکنان الیکشن 2018 ء کی تیاریاں تیز تر کردیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4