جامعہ برکات العلوم‘ گنج مغلپورہ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

جامعہ برکات العلوم‘ گنج مغلپورہ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(پ ر) جامعہ برکات العلوم‘ گنج مغلپورہ‘ لاہورکی طالبات و اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور المدینہ ہائی سکول بوائز کیمپس‘ نواز موڑ‘ باگڑیاں‘لاہورکے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے فاطمہ انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن ایجوکیشن‘ عامر ٹاؤن‘لاہور‘دی حمزہ گرلز سکول سسٹم‘ مدینہ ٹاؤن‘ فیروزپور روڈ‘لاہور‘جامعہ سعیدیہ ریاض العلوم‘ گھوڑے شاہ چوک‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد226تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4