سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، شہری کی شہادت پر احتجاج ریکارڈ کرا لیا

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، ...

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ دفتر خارجہ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں اسے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا احتجاجی مراسلے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور شہری کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے لہذا اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے جبکہ بھارت اپنی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی روکنے اور سیز فائر معاہدے کا احترام ممکن بنائے ۔

طلبی

مزید : صفحہ اول