نوازشریف ہمارا سیاسی اثاثہ ہیں ،آج سڑک پرنکلیں گے تودنیادیکھے گی ،خواجہ آصف

نوازشریف ہمارا سیاسی اثاثہ ہیں ،آج سڑک پرنکلیں گے تودنیادیکھے گی ،خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ نوازشریف ہماراسب سے قیمتی اثاثہ ہیں ،باہرنکلیں گے تودنیادیکھے گی ،کلثوم نوازاین اے 120سے امیدواربنیں تواچھاہوگا،نوازشریف 8،9ماہ سیاست کریں گے ملک کے کونے کونے جائیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اداروں کااحترام کرنے والے لوگ ہیں ،ہماراسب سے بڑاسیاسی اثاثہ نوازشریف ہیں ،سیاستدانوں کوختم کرنے والے لوگ ختم ہوگئے ،مگرسیاستدان آتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف باہرنکلیں گے تودنیادیکھے گی ،وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعدنوازشریف آٹھ ،نوماہ سیاست کریں گے اورملک کے کونے کونے تک جائیں گے ،ایک سوال پرکہاکہ ہم نے بجلی کے منصوبوں پرکام کیاہے ،آئندہ انتخابا ت سے قبل ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہاکہ جب پارٹی ختم ہونے کاخطرہ تھاتب کلثوم نوازنے پارٹی کوسنبھالاتھااگروہ این اے120سے امیدواربنتی ہیں تواچھاہوگا،وزیراعظم کس کوبننا چاہئے یہ فیصلہ پارٹی کاہوتاہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول