خبردار،یورپ میں ہٹلر کی طرح سلیوٹ کرنے پر آپ گرفتار ہو سکتے ہیں

خبردار،یورپ میں ہٹلر کی طرح سلیوٹ کرنے پر آپ گرفتار ہو سکتے ہیں
 خبردار،یورپ میں ہٹلر کی طرح سلیوٹ کرنے پر آپ گرفتار ہو سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کبھی جرمنی جائیں تو اس کے دلفریب نظاروں کی یادوں کو محفوظ کرنے کے لئے تصاویر ضرور بنائیں، لیکن یاد رہے کہ تصاویر بناتے وقت وہ غلطی کبھی نہ کریں جو دو بدقسمت چینی باشندوں نے کی اور موقع پر ہی گرفتار ہو گئے۔ یہ چینی شہری ایک عوامی مقام پر سابق جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کے انداز میں سلیوٹ کرتے ہوئے تصاویر بنا رہے تھے کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں افراد جرمن پارلیمنٹ کے سامنے موجود تھے اور ’ہٹلر سلیوٹ‘ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی تصاویر بنارہے تھے۔ معمول کے گشت پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں یہ حرکت کرتے دیکھا تو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد کی عمر 36 اور 49سال ہے اور انہیں ’ممنوعہ کام‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ’ہٹلر سلیوٹ‘ جرمن ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کے سلیوٹ کا مخصوص انداز تھا۔ وہ افواج کی سلامی لیتے ہوئے اپنے دائیں بازو کو سامنے کی جانب سیدھا لہرا کر سلیوٹ کیا کرتے تھے۔ بدنازم زمانہ ڈکٹیٹر سے وابستہ دیگر یادوں کی طرح جرمن قوم ’ہٹلر سلیوٹ‘ کو بھی اپنی اجتماعی یادداشت سے محو کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ جرمن قانون کے مطابق ’ہٹلر سلیوٹ‘ سنگین جرم ہے، جس کی سزا تین سال قید اور بھاری جرمانہ ہے۔
سلیوٹ

مزید :

صفحہ اول -