زخم بھرنے اور دماغ کو بحال کرنے والا جادوئی پیوند

زخم بھرنے اور دماغ کو بحال کرنے والا جادوئی پیوند
 زخم بھرنے اور دماغ کو بحال کرنے والا جادوئی پیوند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اوہایو(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے سکے کے برابر کا ایک پیوند تیار کیا ہے جو نہ صرف نئے اعضا اگا سکتا ہے بلکہ دماغی افعال بحال کرنے اور زخم میں جینیاتی کوڈ داخل کر کے اسے مندمل کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔اس اہم ٹیکنالوجی کو ٹشو نینوٹرانسفیکشن (ٹی این ٹی) کا نام دیا گیا ہے۔ اسے جلد کے متاثرہ مقام پر چند سیکنڈ تک لگا کر ہٹا لیا جاتا ہے جو جلد کے خلیات میں جینیاتی کوڈ داخل کرتا ہے جس سے خون کی رگیں درست ہو جاتی ہیں اور تجربات کے مطابق صرف چند روز میں ہی زخم مندمل ہو جاتا ہے۔اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ویکسنر میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں نے اسے چوہے پر آزمایا ہے جسے پہلے فالج سے بیمار کیا گیا اور وہ پیروں سے معذور ہو گیا تھا۔ جب چِپ کو اس پر رکھا گیا تو صرف تین ہفتے میں چوہا چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا۔

پیوند

مزید : صفحہ اول