یوٹیوب کا بہترین فیچر اب موبائل فون پر بھی دستیاب

یوٹیوب کا بہترین فیچر اب موبائل فون پر بھی دستیاب
یوٹیوب کا بہترین فیچر اب موبائل فون پر بھی دستیاب

  

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ موبائل فون پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا سب سے بہترین فیچر اب آپ کے لیے سامنے آنے والا ہے۔یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورڑن میں سب سے بہترین فیچر پلے بیک اسپیڈ کنٹرول کو قرار دیا جاتا ہے اور اب یہ بہت جلد اسمارٹ فونز میں بھی آنے والا ہے۔نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق اسپیڈ کنٹرول آپشن کو یوٹیوب کے اینڈرائیڈ کی تازہ ترین ورڑن میں دیکھا گیا ہے۔یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں صارفین پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورڑن میں اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کی رفتار کو 0.75x، 0.5x یا 0.25x تک سلو کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح اسے 1.25x، 1.5x یا 2x تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ویڈیو کی رفتار میں کمی بیشی سے قطع نظر یہ فیچر اس وقت بھی انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ فوٹیج کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہتے ہو۔اب یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوتا ہے، یہ ابھی کہنا مشکل ہے تاہم بہت جلد اسے استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4