اہم سکیورٹی تنصیبات ، بس اڈوں اور شاپنگ سنٹرز پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی دھمکیاں

اہم سکیورٹی تنصیبات ، بس اڈوں اور شاپنگ سنٹرز پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور ( رپورٹ: یو نس با ٹھ)شر پسندوں نے اہم سکیورٹی تنصیبات، معروف بس اڈوں اور شاپنگ سنٹرز پر دہشت گردانہ دھمکیاں دی ہیں، حملوں کے خطرے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے قانون نافظ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پر چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے پشاور، اسلام آباد، لاہور اور دیگر بڑے شہروں، اہم سکیورٹی تنصیبات، بس اڈوں، شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، وزارت داخلہ نے قانون نافظ کرنے والے اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے پر تما م شہروں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کرتے ہوئے سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے لا ہور،پشاور اور آس پاس کے دیگر بڑے شہروں میں اہم سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لا ہور خیبرپختونخوا سمیت دیگر بڑے شہروں میں دہشتگردانہ حملوں کے لئے 12 دہشتگردوں کو تیار کیا گیا ہے سکیورٹی اداروں نے دہشت گردانہ حملوں کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مزکورہ مقامات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی ہے رپورٹ کے مطابق ملک کی معروف پرائیویٹ بس سروس کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے معروف بس سروس کو سکیورٹی اداروں نے احتیاط برتنے اور اپنی سکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہیں، دھمکیوں کے بعدمسافروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھمکیوں کے موصول ہونے کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں عید الضحی کے دوران جمعہ کے اجتماعات، اور خصوصاً خریداری کے اہم مراکز میں سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ حساس اداروں نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے اپنی کاروائیاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے آئی جی آفس میں بھی ایک اہم اجلاس ہوا ہے ۔جس میں آئی جی پو لیس پنجا ب نے پنجا ب بھر کے تمام افسران کو سرچ آپر یشن کر نے اور الر ٹ رہنے کی بھی ہدایا ت جا ر ی کی ہیں۔
دہشتگردانہ دھمکیاں

مزید :

صفحہ اول -