راولپنڈی سے لاہور تک متبادل ٹریفک روٹ اورڈائیورشن پلان جاری

راولپنڈی سے لاہور تک متبادل ٹریفک روٹ اورڈائیورشن پلان جاری

لاہور (کرا ئم ر پورٹر )ٹریفک پولیس پنجاب نے عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے مسلم لیگ (ن )کی ریلی براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی سے لاہور تک موٹروے پولیس سے مل کر متبادل ٹریفک روٹ پلان اور ڈائیورشن پلان بنایا ہے۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے جی ٹی روڈ کے ٹریفک پلان کے متعلق موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، لاہور ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 15، راولپنڈی و گوجرانوالہ ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ قائم کریں۔ لاہور سے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور جانے والی ٹریفک موٹر وے کو استعمال کرے اگر جی ٹی روڈ پر جانا مقصود ہو تو پہلے ہیلپ لائن سے چیک کر لیں کہ جی ٹی روڈ بوجہ ریلی بند نو نہ ہے۔ ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ آزاد کشمیر اور جنوبی پنجاب کی ٹریفک کو متبادل روٹس سے گزارے تا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو آمدورفت کے سلسلہ میں دشواری نہ ہو۔ مورخہ 09تا 11اگست تک جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی عائد ہو گی۔ ٹرانسپورٹر حضرات سے گزارش ہے کہ ان ایام میں متبادل ٹریفک روٹس استعمال کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ، گجرات، جہلم اور سی ٹی او لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ایمبولینس، فائر بریگیڈ گاڑیوں کو متبادل روٹس سے گزارا جائے اور متبادل روٹس کے بارے میں لوگوں کو الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ آگاہی دی جائے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں تا کہ پبلک کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متبادل ٹریفک پلان

مزید : صفحہ اول