روسی صحافی خاتون طلاق کا سب سے بڑا معاوضہ حاصل کریں گی

روسی صحافی خاتون طلاق کا سب سے بڑا معاوضہ حاصل کریں گی
 روسی صحافی خاتون طلاق کا سب سے بڑا معاوضہ حاصل کریں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے کھرب پتی تاجر رومن ابرامووِچ نے پیر کے روز اعلان کر دیا کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ داشا زوکووا سے علحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ اس فیصلے پر عمل درامد کی صورت میں زوکووا طلاق کے عوض دنیا میں سب سے بڑی رقم حاصل کرنے والی خاتون بن جائیں گی۔دونوں کی شادی 10 برس تک جاری رہی اور ان کے دو بچے )8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹی بھی ہیں۔ تاہم 50 سالہ روسی تاجر اور ان کی 36 سالہ اہلیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشترکہ کاروبار کی کامیابی اور بچوں کی تربیت کے واسطے ایک ساتھ کام جاری رکھیں گے۔زوکووا ایک جریدے کی چیف ایڈیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں جو ان کے شوہر ابرامووچ کی ملکیت ہے۔برطانوی اخبار " ڈیلی میل" کے مطابق رومن ابرامووچ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 7 ارب برطانوی پاؤنڈ (9.1 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ لہذا توقع ہے کہ 10 برس تک روسی کھرب پتی تاجر کی شریک حیات رہنے والی زوکووا کو طلاق کے عوض ملنے والی رقم اس حوالے سے ادا کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا معاوضہ ثابت ہو گی ۔

جو اس سے قبل کسی مطلقہ خاتون نے حاص نہیں کی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4