نواز شریف میثاق جمہوریت پر عمل کرتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے: خورشید شاہ

نواز شریف میثاق جمہوریت پر عمل کرتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے: خورشید شاہ

لاہور(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،یہ ایک روٹین کا عدالتی فیصلہ ہے، البتہ نواز شریف کا یہ حق ہے کہ وہ عوام کے پاس جائیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے قصور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ ایک دھچکے کہ بعد نوازشریف کو عوام اور پارلیمنٹ یاد آ گئے ہیں،اگر نوازشریف میثاق جمہوریت پر عمل کرتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے قربانیاں دی ہیں جب ہم دھرنوں میں پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے تھے تو اس کا ہمیں شدید سیاسی نقصان بھی ہوا،ہمارے کارکنوں نے کہا کہ ایسے نوازشریف کا ساتھ کیوں دیا جا رہا ہے جس نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کی لیکن ہمارا موقف یہ تھا کہ پارلیمنٹ اور آئین مقدم ادارے ہیں،کوئی آمرانہ قوتوں کے ساتھ ملکر ان اداروں کا نیچا نہیں دکھا سکتامگر افسوس ہے کہ ن لیگ ہمارے اس کردار کی اہمیت نہ سمجھ سکی،اب چوٹ لگی ہے انہیں عوام اور پارلیمنٹ یاد آ گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی نااہلی کا سامنا ہے ان کے خلاف عائشہ گل لئی کے الزامات کافی سنجیدہ ہیں انہیں پارلیمنٹ کے سامنے اپنی سچائی ثابت کرنا پڑے گی۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول