نواز شریف کو سکیورٹی عوام دیں گے، آصف کرمانی

نواز شریف کو سکیورٹی عوام دیں گے، آصف کرمانی

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف شیڈول کے مطابق آج جمعہ 9بجے لاہور روانہ ہوں گے۔ سشیڈل میں تبدیلی نہیں ہوئی،عوام کا فیصلہ ہے نواز شریف جی ٹی روڈ سے لاہور آئیں۔ نواز شریف کو سکیورٹی عوام دیں گے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پروگرام کے مطابق آج صبح 9بجے براستہ جی ٹی روڈ لاہور روانہ ہوں گے۔ عوام نواز شریف کے دیدار کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی مل چکا ہے۔ میاں نواز شریف کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔

آصف کرمانی

مزید : صفحہ آخر