این اے 120 ،کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا آ ج آخری دن

این اے 120 ،کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا آ ج آخری دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)نواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں ایک دن باقی رہ گیا مگر پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی تاحال حاصل نہیں کئے ۔واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے آج 9اگست کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز سردار حر بخاری اور آپ جناب پارٹی کے نواب امبر شہزادہ سمیت 12امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر چکے ہیں ، الیکشن کمشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کی جانب سے ابھی تک کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، الیکشن کمشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 120کے انتخابی شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی کے حصول کے لئے 9اگست آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے 10سے 12اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -