عائشہ گلالئی الزامات،پارلیمانی کمیٹی کا قیام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عائشہ گلالئی الزامات،پارلیمانی کمیٹی کا قیام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عائشہ گلالئی کو نازیبا بلیک بیری میسجز کا معاملے میں تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا، ،وکیل ریاض حنیف نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا،درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم، عائشہ گلالئی، عمران خان اور آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گذار نے کہا کہ قومی اسمبلی قانون سازی اور قومی معاملات پر بحث کے لیے ہے،پارلیمانی کمیٹی کا قیام بدنیتی پر مبنی ہے اور پالیمنٹ کا قیمتی وقت اور پیسے کا ضیاع ہو گا،وزیراعظم نے معاملے پر جذباتی ہو کر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی ،عائشہ گلالئی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی درست نہیں،عائشہ گلالئی نے ہراسمنٹ کا الزام لگایا مگر میسجز کی لینگوئج نہیں بتائی۔ منگل کو ہائی کورٹ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی طرف سے پی ٹی آئی کے چئیرمین پر لگائے گئے غیر اخلاقی میسجز کے معاملے پر پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کر دیا ۔ وکیل پی ٹی آئی نے موئقف اختیار کیا پارلیمنٹ اعلی سطح کے عوامی مسائل پر بات کرنے کیلیئے ہے اور اس مسئلے پر پالیمنٹ کا وقت اور پیسہ برباد نہ کیا جائے ۔درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم، عائشہ گلالئی، عمران خان اور آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے ۔وزیراعظم نے معاملے پر جذباتی ہو کر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی ،عائشہ گلالئی کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی درست نہیں،عائشہ گلالئی نے ہراسمنٹ کا الزام لگایا مگر میسجز کی لینگوئج نہیں بتائی۔
کمیٹی کاقیام چیلنج