لاہور ،یوم آزادی پر ون ویلنگ، سائلنسر نکال کرموٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد

لاہور ،یوم آزادی پر ون ویلنگ، سائلنسر نکال کرموٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد

لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پولیس کی درخواست پرپنجاب حکومت نے یوم آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسرنکال کرموٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ آئی جی کی جانب سے تمام اضلاع کے ریجنل پولیس آفیسرز ، کمشنرز ، سٹی پولیس آفیسرز، رینج ڈی آئی جیز ، ڈی سیز ، ڈی پی اوز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس اور انتظامی حکام کو ہدایت کریں کہ یوم آزادی پر منچلے نوجوانوں سے نمٹنے ، ون ویلنگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ اس موقع پر معمولی غفلت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سمیت ماحولیاتی و فضائی آلودگی سے بچاؤ اور شہریوں کو ہر قسم کی پریشانی سے بچانا ممکن ہو سکے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ آآئی جی کو مراسلہ

مزید : صفحہ آخر