کراچی سے خانپورتک ریلوے ٹریک کی بحالی کاپراجیکٹ مکمل کرلیاگیا

کراچی سے خانپورتک ریلوے ٹریک کی بحالی کاپراجیکٹ مکمل کرلیاگیا

لاہور(نمائندہ پاکستان)کراچی سے خانپورتک ریلوے ٹریک کی بحالی کاپراجیکٹ مکمل کرلیاگیاہے، اب ا س ٹریک پرٹرین کی رفتار120کلومیٹرفی گھنٹہ کردی گئی اورراستے میں انجینئرنگ کے حوالے سے لگائی گئی تمام رکاوٹیں دورکردی گئی ہیں، گزشتہ روز چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانورنے ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہورمیں منعقد ایک تقریب میں بتائی۔ ٹریک کی بحالی کے پراجیکٹ میں اہم کرداراداکرنے اورنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز نے ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹرٹریک ری ہیبلیٹیشن ملک محمدانورخان، ایف اے اینڈسی اے اوڈاکٹرمحمدسعید،چیف انجینئراوپن لائن ظفراللہ کلوڑکوتعریفی شیلڈزبھی دیں۔چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانورنے کہا کہ یہ قومی ادارہ اپنی بحالی اورترقی کی منازل تیزی سے طے کررہا ہے پاکستان ریلویز کو اپنے ان افسران پرفخرہے جومحنت اوردیانت کے ساتھ قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب ٹرین کی رفتار160کلومیٹرفی گھنٹہ کردی جائے گی۔

ریلوے ٹریک

 

مزید : کراچی صفحہ اول