نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی جڑ پکڑ رہی ہے، بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی جڑ پکڑ رہی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشت گردی جڑ پکڑ رہی ہے‘ وکلاء پر حملہ آور دہشت گرد اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں‘ وکلاء کے قاتل ابھی تک قابو میں نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وکلاء پر حملہ آور دہشت گرد اصل میں ملک پر حملہ آور ہیں۔ وکلاء کے قاتل ابھی تک قابو میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشت گردی جڑ پکڑ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ملک کے تمام شہداء کی حقیقی وارث ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول