مادر وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسزکی قربانیاں قابل فخر ہیں : شاہد خاقان عباسی

مادر وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسزکی قربانیاں قابل فخر ہیں : ...

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد اور خیبر 4 میں مسلح افواج کا کردار قابل تحسین ہے،سکیورٹی فورسز نے مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں جو پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انسداد دہشت گردی میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور خیبر فور میں مسلح افواج کا کردار قابل تحسین ہے۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں۔

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانی کا تحفظ حکومت اور عوام کیلئے اہم ہے، پانی کے وسائل سے متعلق امور کے حل کیلئے علیحدہ وزارت ضروری ہے، توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز تھرمل پاور کے استعمال کم کرنے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیں،تھر کے کوئلے کے ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وہ گزشتہ روز توانائی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ توانائی اور پٹرولیم کے سیکرٹریز نے توانائی منصوبوں اور لوڈمینجمنٹ پلان پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پانی کا تحفظ حکومت اور عوام کے لئے اہم ہے، پانی کے وسائل سے متعلق امور کے حل کیلئے علیحدہ وزارت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز تھرمل پاور کے استعمال کم کرنے کیلئے روڈ میپ تشکیل دیں،دونوں ڈویژنز قدرتی گیس اور مقامی کوئلے سے توانائی کی پیداوار پر توجہ دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متوازن وسائل استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،تھر کے کوئلے کے ذخائر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور روشن پاکستان کا قیام ہمارا عزم ہے، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی تیز کی جائے۔

وزیراعظم/ہدایت

مزید : کراچی صفحہ اول