پی ٹی آئی کاپارلیمانی کمشنر برائے معیارات مقرر کرنے کیلئے سپیکر کو خط

پی ٹی آئی کاپارلیمانی کمشنر برائے معیارات مقرر کرنے کیلئے سپیکر کو خط

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی پالیمانی کمیٹی مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی سیاسی انتقام کا ذریعہ بن سکتی ہے، غیرجابندارانہ انکوائری کیلئے برطانوی پارلیمان کی طرز پر پارلیمانی کمشنر برائے معیارات مقرر کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی پالیمانی کمیٹی مکمل طور پر مسترد کر دی ہے ۔چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف ایسے معاملات کی غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش پر قائم ہے۔ تاہم حکومتی اراکین کی اکثریت پر مشتمل کمیٹی کو یہ کام کسی طور نہیں سونپا جاسکتا، ہمارے سیاسی مخالفین کی اکثریت پر مشتمل کمیٹی غیر جانبداریت برقرار نہیں رکھ سکتی۔

مزید : کراچی صفحہ اول