شمالی کوریا کے پاس کم قوت کے جوہری ہتھیار موجود ہیں: امریکی انٹیلی جنس حکام

شمالی کوریا کے پاس کم قوت کے جوہری ہتھیار موجود ہیں: امریکی انٹیلی جنس حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی انٹیلی جنس حکام نے یقین ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایسے چھوٹے جوہری ہتھیار موجود ہیں جنہیں انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) پر اآسانی سے لانچ کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وزارت دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی کے تازہ جائزے میں دعوے کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ’’آئی سی بی ایم‘‘ میں استعمال ہونے والے کم وقت کے جوہری ہتھیار تیار کرلئے ہیں۔ اس وقت شمالی کوریا کی طرف سے میزائیلوں اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور امریکہ پر حملے کی دھمکیاں ٹرمپ انتظامیہ کے لئے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ سکیورٹی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ صدر ٹرمپ سابق صدر اوبامہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کی شمالی کوریا کے بارے میں حکمت عملی کو ’’مکمل ناکام‘‘ قرار دیتے رہے ہیں لیکن اصل میں ان کی انتظامیہ عملاً اسی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی دھمکیوں کا سخت جواب دینے کے اعلان ضرور کرتے ہیں لیکن وہ صدر اوبامہ کی طرح درپردہ بیک ڈور ڈپلومیسی پر بھی عمل کرتے نظر آتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں شمالی کوریا کے جارحانہ عزائم کا جواب دینے کیلئے سخت گیر اور فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم مبصرین یہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا پر دباؤ تو ضرور جاری رکھیں گے لیکن وہ اس وقت خصوصاً چین کی مدد سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کے حل میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -