عوام لیڈر کے دیدار کے منتظر ہیں

عوام لیڈر کے دیدار کے منتظر ہیں

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہو کر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں ‘ نواز شریف پروگرام کے مطابق براستہ جی ٹی روڈ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے‘ عوام اپنے محبوب اور سدا بہار لیڈر کے دیدار کے منتظر ہیں ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف پروگرام کے مطابق براستہ جی ٹی روڈ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے‘پروگرام اور روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہو کر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ عوام اپنے محبوب اور سدا بہار لیڈر کے دیدار کے منتظر ہیں

 

مزید : کراچی صفحہ اول