نواز شریف نااہلی کا جشن منارہے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کس کے خلاف جی ٹی روڈ پاور شو کررہے ہیں‘ نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں‘ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے‘ تمام وسائل نواز شریف کے نااہلی کے جنازہ پر وقف کردیئے گئے ہیں‘ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو انہوں نے اپیل کیوں نہیں کی‘ نواز شریف وہی کررہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے‘ نواز شریف کو بتانا چاہتا ہوں اب کی بار کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف ملک کیلئے سب سے بڑا سکیورتی رسک ہیں۔ سیاسی ملازمین کی ڈیوٹیاں جی ٹی روڈ پر لگا رہے ہیں۔ لاہور میں بارود سے بھرا ٹرک سکیورٹی رسک کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام دینے جارہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں۔ تمام سرکاری وسائل مشن جی ٹی روڈ پر لگائے جارہے ہیں۔ سب سے بڑا صوبے کے ریڈ زون میں بارود بھرا ٹرک پھٹا ہے ٹرک ریڈ زون میں تین دن سے کھڑا تھا۔
بابر اعوان