توہین عدالت کی درخواست دائر

توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ منگل کو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اویس یونس کی جانب دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوردیگر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی سی اوپرحلف اٹھانے والے ججز بھی صادق اور امین نہیں رہے،خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس ججز اور عدلیہ پر تنقید سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

سعد رفیق

مزید : کراچی صفحہ اول