قاتل نے 7فائر کئے، 4گولیاں بہن، 2بہنوئی اور ایک گولی وکیل کو لگی

قاتل نے 7فائر کئے، 4گولیاں بہن، 2بہنوئی اور ایک گولی وکیل کو لگی

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے دروازے پر واردات کاملزم اورمقدمہ کا مدعی بھائی ایک ہی سکول میں ملازم اورطالب علم ہیں جبکہ ملزم نے 7 فائرکئے ہیں۔تفصیل کے مطابق غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم ذوالقرنین گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول لعل گڑھ میں میڑک کاطالب علم ہے اوربہن کے اغواء کے مقدمہ میں بڑابھائی امیرحیدراسی سکول میں چوکیدار ہے۔دریں اثناء ملزم نے 30 بورپستول سے 7 فائرکئے جن میں سے 4 اس کی بہن کلثوم بی بی ،2 اس کے بہنوئی رفانت علی اورایک وکیل ملک سہیل طاہرکو لگاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول