ہائیکورٹ کے گیٹ پر دوسرا قتل ، پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو شوہر سمیت گولیوں سے بھون ڈالا : وکیل زخمی

ہائیکورٹ کے گیٹ پر دوسرا قتل ، پسند کی شادی کرنیوالی بہن کو شوہر سمیت گولیوں ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں ضمانت کے لئے آنے والے پسندکی شادی کرنے والی بہن اور بہنوئی کو بھائی نے فا ئر نگ کر کے قتل جبکہ وکیل کو زخمی کردیا۔ پولیس گاردکوکارروائی کا موقع بھی نہ مل سکااورموقع سے ملز م کو گرفتارکرکے پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کردیاگیا ہے۔تفصیل کے مطابق ضلع جام پورکے ٹرائبل ایریالعل گڑھ کے رہائشی 18 سالہ رفانت علی اور 16 سالہ کلثوم بی بی نے پسند کی شادی کرلی اورعلاقہ سے فرارہوکر ملتان آگئے تاہم کلثوم بی بی کے بھائی اورگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لعل گڑھ کے چوکیدارامیرحیدر نے تھانہ لعل گڑھ میں یکم ا گست کو مقدمہ درج کرایاکہ 30 جولائی کووہ شام 5 بجے ڈیوٹی ختم کرکے گھر پہنچاتو اس کی کنواری بہن کلثوم بی بی گھر پر موجودنہیں تھی جس کی تلاش میں نکلاتو د یکھاکہ ملزم رفانت علی دیگرمردوخواتین مسلح ملزموں کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر اس کی کنواری بہن کلثوم بی بی کواغواء کرکے لے جارہاتھا جبکہ نزدیک آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دکرفرارہوگئے ہیں۔مذکورہ مقدمہ میں ملزم رفانت علی نے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں حفاظتی عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی جس کی گزشتہ روزجسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں سماعت کے لئے مبینہ مغویہ کلثوم بی بی اوراپنے وکیل ملک سہیل طاہرتھہیم کے ہمراہ صبح ساڑھے 8بجے کے قریب ہائیکورٹ پہنچے جہاں مرکزی دروازے کے سامنے واقع ٹی سٹال پر پہلے سے موجودمبینہ مغویہ کے بھائی اور میٹرک کے طالب علم ذوالقرنین نے 30 بورپستول سے دروازے پر فائرنگ کردی جس سے خوف وہراس پھیل گیااورفائرنگ کے باعث اس کی بہن کلثوم بی بی کوسراورپیٹ ،بہنوئی رفانت علی کوپیٹ اوروکیل ملک سہیل طاہر کو پسلیوں میں گولی لگی اور ملزم نے موقع سے بھاگنے کی کوشش نہ کی تاہم موقع پر موجود پولیس گاردنے کارروائی ہونے کے بعد ملزم کو پکڑلیااور پستول،موبائل و1600 روپے برآمد کرنے کے ساتھ پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کردیاجبکہ ریسکیو1122 تقریباً20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی جس کے باعث کلثوم بی بی ہسپتال لے جاتے جبکہ رفانت علی ہسپتال میں ز خمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑگیا اوروکیل کا آپریشن کرکے گولیاں نکال دی گئیں ہیں اوراس کی حالت خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی اوروکلاء بھی موقع پر اکٹھے ہوگئے اوربعدازاں ہسپتال بھی پہنچ گئے دریں اثناء پولیس تھانہ کینٹ نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔اس موقع پر ملزم ذوالقرنین نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس کو واقعہ پر کوئی شرمندگی نہیں ہے اورنہ ہی اس نے کوئی غلط اقدام کیاہے اوریہ سب اپنی اوراپنے گھر کی عزت کے لئے قدم اٹھایاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول