ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر چند سال قبل بھی ایک لڑکی کو غیرت کی بھینٹ چڑھایا گیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے مغربی دروازے پر بھی چند سال قبل فائرنگ سے غیرت کے نام پرلڑکی کوقتل اوراس کے شوہرکوزخمی کرنے کے ساتھ اسسٹنٹ رجسٹرارکے بیٹے کو قتل کرنے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔تفصیل کے مطابق چندسال قبل ہائیکورٹ کے مغربی جانب مرکزی دروازے پر سماعت کے لئے آنے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے بھائی کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں لڑکی موقع پرجاں بحق جبکہ اس کاشوہرزخمی ہوگیاتھا اس طرح اس واقعہ کے چند ہفتے بعدمغربی جانب ہائیکورٹ کے ملازمین کی کالونی میں ڈاکوؤں نے اسسٹنٹ رجسٹرارکے نوجوان بیٹے سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے اس کوقتل کردیاتھا اورفرارہونے میں بھی کامیاب ہوگئے تھے۔