ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا جائیگا، انجینئرخرم دستگیر

ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا جائیگا، انجینئرخرم دستگیر

راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا جائے گااور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے- گذشتہ روزوزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے اپنی نئی وزارت کا چارج سنھالااور وزارت دفاع آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے اُن کا استقال کیا - وفاقی وزیر کو وزارت‘اسکے متعلقہ ذیلی اداروں کے کرداراورکارکردگی کے بارے میں بتایا گیا- اس موقع پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور خصوصا مسلح افواج کو مزیدمضبوط کیا جائے گااور اس ضمن میں حکومت تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی۔

Back t

مزید : کراچی صفحہ اول