بارشوں کا نیا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا،حبس میں اضافہ
لاہور)کامرس رپورٹر(ملک میں داخل ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ پورے ملک پر پھیل گیاہے۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں سارا دن بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا دوپہر کے وقت کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد حبس مزید بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، مردان،ڈی جی خان، ژوب، میرپور خاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین45، نوکنڈی ، دادو، بھکر، نورپور تھل 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بارش