سپریم کورٹ وفاقی ، وزراء خواجہ آصف ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ وفاقی ، وزراء خواجہ آصف ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار کی نااہلی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)خلیجی ممالک کے اقاموں کے بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی خواجہ آصف اور احسن اقبال جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست شہری محمود اختر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے دو ارکان اسمبلی خواجہ آصف اور احسن اقبال کے خلیجی ممالک سے اقامے منظر عام پر آئے ہیں جبکہ دونوں اراکین اسمبلی نے ان اقاموں کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کر کے آئین کے آرٹیکل 62-63کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ پاناما جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ اسحاق ڈار نے ان اثاثوں کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو تینوں وفاقی وزراء کی قومی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کاحکم دے اور ضروری کارروائی کے بعد انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

وزراء نااہلی درخواست

مزید : کراچی صفحہ اول