منفی پروپیگنڈے، نفرت و اشتعال انگیز مواد اور سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے : احسن اقبال

منفی پروپیگنڈے، نفرت و اشتعال انگیز مواد اور سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے : احسن ...

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جیسے قابل پیش رو کی کامیابیوں کو مزید آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم کی جانب سے اپنے اوپر اعتماد کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں،معاشی اور خزانہ کے امور کے بعد وزارت داخلہ اہم ترین وزارت ہے،منفی پروپیگنڈے، نفرت و اشتعال انگیز مواد اور سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت کے اعلی افسران کا اجلاس ہوا جس میں افسران سے باہمی تعارف اور ان کی ذمہ داریوں سے متعلق فردا فردا استفسار کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا وزیر اعظم کی جانب سے اپنے اوپر اعتماد کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، معاشی اور خزانہ کے امور کے بعد وزارت داخلہ اہم ترین وزارت ہے۔ انہوں نے کہا و زارت داخلہ میں ذمہ دار ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں بہت اہم ہیں، ہمیں عوام کے جان و مال کا تحفظ بھی کرنا ہے اور مثبت بیانیہ بھی عوام کے سامنے لے کر آنا ہے۔احسن اقبال نے کہا منفی پروپیگنڈے، نفرت و اشتعال انگیز مواد کا بھی توڑ کرنا ہے، ہمیں سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ملک بھر کی پولیس اور انتظامیہ کے لئے مثالی بنانا ہے۔

احسن اقبال

مزید : کراچی صفحہ اول