عائشہ گلالئی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

عائشہ گلالئی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ( آن لائن ) عائشہ گلالئی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی دائر درخواست میں سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،عائشہ گلالئی ،عمران خان ،اور آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کو فریق بنایا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل ریاض حنیف رائی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کی عائشہ گلالئی کے معاملے میں بنائی گئی کمیٹی غیر قانونی ہے پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے غیر ضرور ی چیزوں پر وقت ضائع کیا جارہاہے اسلام آباد ہائی کورٹ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرئے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پروصول کر لی ۔

گلالئی/ درخواست دائر

مزید : کراچی صفحہ اول